پاکستان کی نامور سینئر اداکار صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے تعلق ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
کچھ عرصہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صبا فیصل کے بیٹے اور بہو کے درمیان طلاق ہوچکی ہے جس کی اداکار نے تردید کی تھی لیکن اب انہوں نے بیٹے اور بہو سے لاتعلقی کا بتادیا ہے۔
صبا فیصل نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘میں نے اپنے گھر کے نجی معاملات کا یوں کبھی تذکرہ نہیں کیا لیکن اب مجبوراً کرنا پڑ رہا ہے، لوگ مجھے نیہا کی سوشل میڈیا پوسٹس پر گالیاں دے رہے ہیں ،میں نے بہت ہی خوبصورت زندگی گزاری ہے’۔