ھندارہ نیوز
بونیر: ضلع بونیر جو اپنے سرسبز پہاڑوں، خوبصورت وادیوں، بہتے جھرنوں اور پرامن فضا کے باعث خیبرپختونخوا کے دل میں ایک انمول موتی کی حیثیت رکھتا ہے، ایک بار پھر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ ایک عظیم الشان ثقافتی میلے کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔
آرہا ہے، بونیر گل دہ نمیر 2025 کے نام سے منعقدہ ایک ایسا میلہ جو قدرتی حسن، ثقافتی ورثے، روایتی کھیلوں اور عوامی جذبے کا حسین امتزاج ہوگا۔
بونیر کے لوگ اپنی سادگی، مہمان نوازی، غیرت مندی اور روایتی اقدار کے لیے مشہور ہیں۔ یہاں کی ثقافت میں بھائی چارہ، روایتی لباس، پرجوش اتنڑ، پہاڑی ساز و آواز اور قدیم رسم و رواج آج بھی زندہ ہیں۔ یہی خوبیاں بونیر گل دہ نمیر 2025 میں پوری شان کے ساتھ جھلکیں گی۔
روایتی کبڈی کے بھرپور مقابلے، جہاں طاقت اور مہارت کا مظاہرہ ہوگا، نیزہ بازی اور گھوڑ دوڑ، جو پہاڑی علاقوں کی بہادری کی نمائندگی کرتے ہیں۔تیر اندازی، رسہ کشی اور پہاڑی دوڑ جیسے روایتی کھیل، پتھر اٹھانے اور مقامی پہلوانوں کے مقابلے۔ ثقافتی رقص، خاص طور پر اتنڑ کے دلکش مظاہرے ہونگے،اسکےساتھ ہی موسیقی کے پروگرام جن میں رباب اور منگے کی دھنیں فضاؤں میں رس گھولیں گی۔ صرف یہی نہین بلکہ خواتین اور بچوں کے لیے بھی خصوصی تفریحی مقابلے ہونگے۔ اس میلے مین دستکاریوں اور روایتی کھانوں کے اسٹالز، جہاں بونیر کی ثقافت کا ذائقہ چکھنے کو ملے گا۔
بونیر گل دہ نمیر 2025 کےنام سے منعقد ہونےوالایہ میلےکے انعقاد کا مقصد نہ صرف تفریح فراہم کرنا ہے بلکہ اپنی نوجوان نسل کو اپنی روایات، زبان، ثقافت اور تاریخی ورثے سے روشناس کرانا بھی ہے، تاکہ یہ قیمتی سرمایہ آنے والی نسلوں تک محفوظ رہ سکے۔
اس منفرد میلے میں ضلع بونیر کے بسنےوالوں سمیت صوبےکےمختلف اضلاع سے سیاح بڑی تعدادمیں شرکت کر کےبونیر کے قدرتی حسن، مقامی لوگوں کی محبت بھری مہمان نوازیاور اس خطے کے انمول ثقافتی ورثے کا قریب سے مشاہدہ کر سکیں گے۔