شکیل االرحمن
پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ اور تین ملکی سیریز کھیلنے دبئی پہنچ گئی۔15رکنی ٹیم میں 16سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز عثمان خان انڈر 16نیشنل ٹورنامنٹ میں نمایا کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہے اور موجودہ سیریز اور ایشیاء کپ میں ان سے کافی توقعات وابستہ ہے۔نوجوان عثمان خان نے اپنے کلب کرکٹ کا آغاز پشاور بادشاہ کلب سے کیا۔اور پشاور بادشاہ کے عمران خان ک کہنا ہے کہ اس نوجوان کھلاڑی مین بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔
فاٹا سے تعلق رکھنے والے عثمان خان پشاور کے علاقے نظر گڑھی بھانہ ماڑی میں رہائش پزیر ہے اور چند سال قبل انکے والد جاوید خان انتقال کرگئے تھے اور ان کے بعد انکے خاندان والوں نے اس نوجوان کھلاڑی کا کافی ساتھ دیا۔جسکی وجہ سے انکی بھرپوتر توجہ کرکٹ کی طرف ہوگئی تھی اور آج انکی محنت کا صہ انکو مل گیا۔انڈر 16قومی ٹوربنامنٹ میں انہوں نے اچھی آل راونڈ پر فارمنس دی ہے بائیں ہاتھ کے قابل اعتماد بیٹرز نے دو سنچریا ں اور چار نصف سنچریا ں سکور کی۔جس میں ایبٹ آباد ریجن کے خلاف انہوں نے اسی سال 29مارچ کو فیصل آباد کے بوراوالی میدان پر 118رنز کی ایک بہترین اننگز کھیلی تھی۔اسی ٹورنامنٹ میں انہوں نے تین مارچ 2024کو لاہور ریجن کے خلاف لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن گراونڈ پر 57رنز سکور کئے۔
27فروری کو اسی ٹورنامنٹ میں عثمان خان نے اسلام آباد ریجن کے خلاف فیصل آباد کے سعید اجمل اکیڈیمی گراونڈ پر تین وکٹوں کے ساتھ 65رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔عثمان خان کو پہلی بار بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا ہے اب دیکھتے ہے کہ دبئی اور شارجہ کے میدانوں پر یہ کھلاڑی کیا کارکردگی دکھاتے ہے۔
ہفتہ کے دن پاکستان انڈر 19 ٹیم نجی ایرلائن سے صبح دس بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہوگئی تھی۔پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سعد بیگ کی قیادت میں دورہ یو اے ای میں تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ میں شرکت کریں گی۔تین ملکی سیریز 13 سے 26 نومبر تک کھیلی جائے گی جبکہ آٹھ ملکی ایشیا کپ 29 نومبر سے آٹھ دسمبر تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 13 نومبر سے 8 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والے 50 اووروں کی سہ فریقی سیریز اور اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2024-25 کے لیے اسکواڈ کی تصدیق کر دی تھی۔
اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کے آخری ایڈیشن میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کرنے والے سعد بیگ کو 29 نومبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔.سعد، علی رضا، ہارون ارشد، محمد ریاض اللہ، نوید احمد خان اور شاہ زیب خان سمیت چھ کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ طیب عارف دوسرے کھلاڑی ہیں جو پاکستان انڈر 19 کے لیے کھیل چکے ہیں۔
سعد بیگ (کپتان، وکٹ کیپر) (کراچی)، عبدالسبحان (ایبٹ آباد)، علی رضا (سیالکوٹ)، فہام الحق (لاہور)، فرحان یوسف (لاہور)، ہارون ارشد (کراچی)، حسن خان (راولپنڈی))، محمد احمد (لاہور)، محمد حذیفہ* (بہاولپور)، محمد ریاض اللہ (ایبٹ آباد)، نوید احمد خان (کراچی)، شاہ زیب خان (ایبٹ آباد)، طیب عارف (سیالکوٹ)، عمر زیب (ایبٹ آباد) اور عثمان خان (فاٹا) سعد بیگ کی قیادت میں ٹیم 50 اوورز کی سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے۔ جہاں وہ 13 نومبر کو افتتاحی میچ میں میزبان یو اے ای کا مقابلہ کرے گی۔ ٹورنامنٹ ڈبل لیگ فارمیٹ پر کھیلا جائے گا جس کا فائنل 26 نومبر کو ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
50 اوور کے انڈر 19 ایشیا کپ میں، پاکستان انڈر 19 کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے اور وہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ میں بالترتیب 2 اور 4 دسمبر کو متحدہ عرب امارات اور جاپان سے مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں 30 نومبر کو بھارت سے مقابلہ کرے گی۔