لاہور : خیبر پختونخوا کے مراد علی اور واپڈا کی ماہور شہزاد نے 61ویں نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کر لی۔
مراد علی نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے مسلسل چھٹی باریہ اعزازاپنے نام کیا،جوکہ ایک بڑی بات ہے۔ لاہور میں منعقدہ اس چمپئن شپ کے مردوں کے ڈبلز فائنل میں راجہ محمد حسنین اور راجہ ذوالقرنین حیدر نے چمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کیا، جبکہ خواتین کے ڈبلز مقابلے میں صائمہ وقاص اور امارہ اشتیاق نے فتح حاصل کی۔ مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل ایم علی لاروش اور زبائرہ اسلام کے نام رہا۔
تقریب تقسیم انعامات میں واپڈا کے سیکرٹری اسپورٹس عمیر ملک اسلم نے فائنلسٹ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
پشاور بلکہ خیبرپختونخوامیں کھیلوں کے حلقوں نے نیشنل چمپئن شپ مرادعلی کو مبارکباددی اور کہاکہ اس بچے نے جس قدرپرفارمنس دکھائی ،وہ لائق تحسین ہیں،
خیبر پختونخوابیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سابق صدر عابدآفریدی ودیگر شخصیات نے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل ویوتھ آفیئرزفخر جہاں اور ڈی جی سپورٹس سے مطالبہ کیاکہ وہ بیڈمنٹن کے نیشنل چمپئن مراد علی کے اعزازمیں تقریب کاانعقاد کرکے حصلہ آفزائی کرے۔