باجوڑکے کرکٹرز کاایک اورکارنامہ، نیشنل ٹورنامنٹ کیلۓچار کھلاڑی فاٹا انڈر 19 ٹیم کاحصہ بن گئے

عبدالغفارخان
باجوڑ: باجوڑ کرکٹرزنےاپنی ٹیلنٹ کاشاندارمظاہرہ کرتے ہوئے امسال بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواکرنیشنل انڈر19 کرکٹ چمپئن شپ کیلئے فاٹا ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیے۔
گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی باجوڑ کے چار کھلاڑی فاٹا انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی سکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ یہ ٹیم کل پشاور ایئرپورٹ سے کراچی روانہ ہوگی۔
منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں اتحاد الیون کرکٹ کلب کے وکٹ کیپر بیٹسمین ساجد اللّٰہ، بنوری سپر اسٹار کرکٹ کلب کے لیفٹ آرم سپنر واجد علی، عاجز کرکٹ اکیڈمی کے ملک حسبان اللّٰہ، اور فرینڈز الیون کرکٹ کلب کے ارشد اقبال شامل ہیں۔ مزید برآں، عاجز کرکٹ کلب کے ذلکفل خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔
یہ کارنامہ باجوڑ کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی انتھک محنت کا ثبوت ہے، جو نہ صرف اپنے علاقے بلکہ ملک بھر میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔