خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ،نئی کابینہ تشکیل دیدیاگیا

پشاور: خیبرپختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ، آئندہ چار سال کیلئے متفقہ طور پر نئی کابینہ تشکیل دیدیا گیا ،عثمان گل چیئرمین ،محمد اظہر خان صدر ، خیضر اللہ جان سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کا جنرل کونسل اجلاس منعقد ہوا ، جس میں پشاور ، مردان ، ملاکنڈ ، ہزارہ ، کوہاٹ ، بنوں اور ڈی آئی ڈویژن ایسوسی ایشن کے عہدیدار کثیر تعداد میں شریک ہوئے ،اس موقع پر خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کےلئے عہدیداروں کا چناﺅ عمل میں لایا گیا ،جسکے مطابق ڈائریکٹر جنرل NIM/PARD/PPSA کیپٹن (ر) عثمان گل کو چیئرمین ، محمد اظہر خان کو صدر اور خیضر اللہ جان کو سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا ، جبکہ دیگر عہدیداروں میں ایگزیکٹیوسینئر نائب صدر محمد اکمل خان جدون ،ارشد حسین ،اصغر خان ، قادرزمان ، محبوب اللہ اور مسزرحم بی بی کو کو نائب صدور ، فنانس سیکرٹری مس اقراءخان ، جائنٹ سیکرٹری عادل سید ،ایسوسی ایٹ سیکرٹری آمیر زادہ اور نازیہ علی ،ایگزیکٹیوممبران میں محمد نادر ،اول زمان ،محمد دین آفریدی ،حمادشاہ ، مریم بی بی اور منیبہ شامل ہیں ۔

اس موقع پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ناصر تونگ ، پاکستان ریفری ججز کونسل کے چیئرمین یونس پٹھان ، راجہ عاطف ، خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمدبھی موجود تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چیئرمین کیپٹن (ر)عثمان گل اور صدر محمد اظہر خان نے کہا کہ کھیل ایک مثبت اور صحت مند سرگرمی ہے جو ہمارے نوجوانوں کے ذہنوں پر مثبت اثرات کے علاوہ ایک روادار اور مسابقتی معاشرے میں اضافہ کرے گی ، باکسنگ ایک بہترین کھیل ہے مختلف ایسوسی ایشنز اور فیڈریشن مل کر صوبے اور ملک میں اس کھیل کو فروغ دینے کے مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں ۔

صدر محمد اظہر خان نے کہا کہ نومنتخب عہدیدار ایک ٹیم ورک کی شکل میں صوبے میں باکسنگ کے فروغ کے لیے بہتر سے بہتر کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ باکسنگ کے فروغ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور کھلاڑیوں کی سہولت اور حوصلہ افزائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

آخر میں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے نمائندوں نے بھی صوبے میں باکسنگ کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے عہد کیا کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی محکمہ کھیل باکسنگ کے فروغ اور کھلاڑیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے باکسنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کرے گا ۔

خیبرپختونخوا یوتھ اولمپک ایسوسی ایشن نے یوتھ اولمپک نیشنل گیمز کی تیاریاں شروع کردی

خیبرپختونخوا یوتھ اولمپک ایسوسی ایشن نے یوتھ اولمپک نیشنل گیمز کی تیاریاں شروع کردی

پشاور: خیبرپختونخوا یوتھ اولمپک ایسوسی ایشن کےسینئرنائب صدر ملک ہدایت الحق ،سابق انٹرنیشنل فٹبالرمحمدارشد اور صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالرشیداور نے صوبائی

رحم بی بی،خواتین کھیلوں کی ترقی میں ایک ناقابلِ فراموش کردار,انکی کاوشوں سےکئی کھیلوں کی کئی خواتین کھلاڑیوں نے پاکستان وخیبرپختونخوا کا نام روشن کیا ہے

رحم بی بی: خواتین کھیلوں کی ترقی میں ایک ناقابلِ فراموش کردار، جن کی کاوشوں سے پاکستان اور خیبرپختونخوا کی خواتین کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر نام روشن کیا

غنی الرحمن پشاور کے معروف تعلیمی ادارے فرنٹیئر کالج کی باصلاحیت سپورٹس لیکچرر رحم بی بی نے خیبرپختونخوا میں خواتین کھیلوں کی ترقی میں کئی