صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،آیاز شنواری

پشاور: نوجوان نسل کو کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے،ہمیں چاہیے کہ خیبر پختونخوامیں کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کریں۔

ان خیالات کا اظہار روحید ھومز کےچیف ایگزیکٹیو آفیسر آیاز خان شنواری نے شنواری گارڈن میں صحافیوں سے گفتگورکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوششیں صرف پشاور میں ہی نہیں بلکہ پورے خیبر پختونخوامیں ٹیگ بال اور مارشل آرٹس سمیت مختلف کھیلوں میں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے پر مرکوز ہیں۔نئی نسل ہمارا بہتر مستقبل ہے اور ان کی رہنمائی اور مدد ہماری بنیادی ذمہ داریاں ہیں۔

آیازشنواری نے نوجوانوں میں نشے کے بڑھتے ہوئے رجحان اور دیگر منفی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹیگ بال اور مارشل آرٹس جیسے کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے نوجوانوں کو متحرک رکھنے اور صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے مختلف کھیلوں میں مزید مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے۔

خیبرپختونخوا یوتھ اولمپک ایسوسی ایشن نے یوتھ اولمپک نیشنل گیمز کی تیاریاں شروع کردی

خیبرپختونخوا یوتھ اولمپک ایسوسی ایشن نے یوتھ اولمپک نیشنل گیمز کی تیاریاں شروع کردی

پشاور: خیبرپختونخوا یوتھ اولمپک ایسوسی ایشن کےسینئرنائب صدر ملک ہدایت الحق ،سابق انٹرنیشنل فٹبالرمحمدارشد اور صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالرشیداور نے صوبائی

رحم بی بی،خواتین کھیلوں کی ترقی میں ایک ناقابلِ فراموش کردار,انکی کاوشوں سےکئی کھیلوں کی کئی خواتین کھلاڑیوں نے پاکستان وخیبرپختونخوا کا نام روشن کیا ہے

رحم بی بی: خواتین کھیلوں کی ترقی میں ایک ناقابلِ فراموش کردار، جن کی کاوشوں سے پاکستان اور خیبرپختونخوا کی خواتین کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر نام روشن کیا

غنی الرحمن پشاور کے معروف تعلیمی ادارے فرنٹیئر کالج کی باصلاحیت سپورٹس لیکچرر رحم بی بی نے خیبرپختونخوا میں خواتین کھیلوں کی ترقی میں کئی