پشاور: اسلامیہ ماڈل سکول کی انتظامیہ کی جانب سے اپنے سکول کے زیر تعلیم بچوں سمیت نئی نسل کی رہنمائی اور طالب علموں کی حوصلہ افزائی گورنمنٹ پرائمری سکول سردار کالونی میں تعلیمی میدان میں نیا جذبہ اجاگرکیا۔
اسلامیہ ماڈل سکول کی انتظامیہ نے اس تحریک کے زیراہتمام پرگورنمنٹ ائمری سطح کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک نمایاں مثال قائم کی ہے۔پانچویں جماعت کے طلبہ کے لیے ٹیسٹ لیاگیا۔اس میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ عکاشہ ،محمد عکاشہ،عمرخان ،جواد خان ،عنایت اللہ اور دیگر نے اچھی کارکردگی دکھائی ،جن کی حوصلہ آفزائی کیلئے طلبہ کو کاپیوں اور دیگر انعامات سے نوازا گیا۔
اس منصوبہ نے نہ صرف اسلامیہ ماڈل سکول کے طلبہ بلکہ ملحقہ علاقوں کے سکولوں کے طلبہ کیلئے بھی ایک مثبت پیغام فراہم کیا۔اسلامیہ ماڈل سکول کے ایم ڈی خان بہادر اور پرنسپل طواف خان زازی کی رہنمائی میں یہ تحریک کامیابی کی بلندیوں کو چھونے کے لیے نمایاں ہوئی۔ جوگورنمنٹ پرائمری سکول سردارکالونی کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے بہتر اقدم قراردیا۔اس مناسب موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول سردار کالونی کے ہیڈماسٹر غنی الرحمن ،لعل زادہ ،جان نثاراور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول کے
ہیڈماسٹر غنی الرحمن نے کہاکہ اس تحریک کے ذریعے تعلیمی میدان میں مثبت روشنی پھیلائی گئی ہے اور اسلامیہ ماڈل سکول کی انتظامیہ کی ایسی مثالی اقدامات کی قدر کرنی چاہئے۔