صوبائی اسمبلی کےپی کے کامیاب ممبر ملک طارق اعوان کی بحالی کانوٹیفکیشن جاری

پشاور: الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کےپی کے کامیاب ممبران ملک طارق اعوان، اکرام خان درانی اور محمد ریاض کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے82 سے کامیاب ہونیوالے ایم پی اے ملک طارق اعوان،بنوں سے  کےپی 102سے کامیاب امیدوار اکرم خان درانی اور کےپی 95کرم سے کامیاب امیدوار محمد ریاض کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعدپشاور میں نومنتخب رکن خیبرپختونخوااسمبلی ملک طارق اعوان کی رہائش گاہ پر مبارکباد کیلئے شہری،تاجر بردری ،سماجی اور سیاسی حلقوں سے لوگوں کی آمد سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع پشاورکے صدر ملک راشد محمود اور اور پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع پشاور کے انفارمیشن سیکرٹری ی عجاز خان اپنے وفد کے ہمراہ طارق اعوان قلعہ گئے ۔جنہوں نے نو منتخب ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی ملک طارق اعوان کو مبارکباددی ۔