پشاورزون کےانٹرکالجزسپورٹس گیمزمنعقدکرنےکافیصلہ کرلیاگیا

پشاور: ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبےبھرکی طرح پشاورزون کےبھی گرلزانٹرکالجزسپورٹس
مقابلے منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا یے۔اس حوالےسےاہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف خواتین کالجوں کی پرنسپلز اورسپورٹس لیکچررز نےشرکت کی۔گورنمنٹ فرنٹیئرکالج برائے خواتین میں منعقدہ اجلاس میں پشاورزون کےبڑی تعداد کالجوں کی اساتذہ شریک ہوئیں۔ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےڈپٹی ڈائریکٹرارشدحسین کےزیر صدارت منعقدہ اجلاس میں 13گیمزمنعقدکرنےکافیصلہ کرلیاگیااورگیمزکےانعقادکیلیئےکمیٹیاں تشکیل دیدی گئی۔گیمزمیں کرکٹ ،ہاکی،فٹ بال،بیڈمنٹن،والی بال،ٹیبل ٹینس،نیٹ بال،باسکٹ بال،تھروبال،چک بال،اتھلیٹکس اورہینڈبال کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔