پاکستان کی کون سی شوبز شخصیات نے کرسمس منائی

گزشتہ روز 25 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیسائی برادری نے اپنی عید پُروقار انداز میں منائی۔

اس تہوار میں مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان کی مقبول شخصیات بھی پیش پیش تھیں۔

شوبز شخصیات نے کرسمس کے موقع پر اپنے اہلِ خانہ اور دوست احباب کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر شیئر کیں۔

شوبز شخصیات کی ان وائرل تصاویر میں جہاں کچھ کو کرسمس کے موقع پر درخت سجاتے ہوئے دیکھا گیا تو کچھ نے دوستوں کے ساتھ ڈِنر کا لطف اٹھایا۔