کاغان: وادی کاغان میں موسم پل پل رنگ بدل رہا ہے، کہیں بادل ہیں تو کہیں دھوپ۔ بالائی مقامات پر ہلکی برفباری نے وادی کے ماحول کو خوشگوار بنا دیا ہے، اور کئی سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے شوگران پہنچ رہے ہیں۔
بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد موسم سرد ہوا تو سیاحوں نے کباب پکوڑوں اور مچھلی کی دکانوں کا رخ کرلیا۔
محکمہ موسمیات نے بھی آج پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کررکھی ہے۔انتظامیہ نے پلدراں کے مقام سے آگے شاہراہ کاغان کو آئندہ سیزن تک ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند کر دیا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کالام کا درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دیر میں درجہ حرارت منفی صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔
صوبے کے زیادہ ترعلاقوں میں شدید دھند رہے گی۔ پشاور : مالم جبہ 1،چترال اور پاراچنار 2 اور پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ، محکمہ موسمیات