ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے 52 ویں قومی دن کی خوشیوں میں پاکستانی بھی آگے آگے رہے۔
پاکستانی برادری نے اماراتی عوام اور پاک امارات دوستی کیلئےخصوصی نغمہ بھی تیار کیا ہے۔نغمے کو گلوکار رحیم شاہ نے گایا ہے، جبکہ تخلیق کار اور ہدایت کار شہاب الدین شہاب ہیں۔
نئے نغمے کو پہلی بار 9 دسمبر کو ابوظبی میں اسٹیج پر پیش کیا جائے گا۔نغمےمیں پاکستان امارات دوستی کی لازوال داستان پیش کی گئی ہے۔
پاکستان امارات تعلقات کے ماضی، حال اور مستقبل کو اجاگر کیا گیا ہے۔