پشاور: رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (آر ایم آئی )میں منعقدہ پہلا پشاورشطرنج( چیس) کلب ریپڈ ٹورنامنٹ شاندار کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا،فاتح ٹرافی سلمان علی خان نے جیت لی،جبکہ سلیم احمدنے دوسر ی اور ایمل صافی نے تیسری پوزیشن حاصل کی .اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان شطرنج فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عمر خان نے پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ،کیش انعامات دیئے اور میڈلز پہنائے گئے،
ا س موقع پر ڈاکٹر بلال خان،آر ایم آئی ہسپتال کے سپورٹس منیجر اور پروفیسر ڈاکٹر راشد محمود،فوکل پرسن آر ایم سی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔پاکستان چیس فیڈریشن اورخیبر پختونخواچیس ایسوسی ایشن کی نگرانی رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ حیات آباد پشاور میں پہلی مرتبہ منعقدہ پشاور چیس کلب ریپڈ چیس ٹورنامنٹ کو خیبر پختونخواچیس کے چمپئن کھلاڑی اور رحمان میڈیکل کالج (RMC) کے طالب علم سلیم احمد نے ارگنائز کیا، اس تقریب کا انعقاد کے پی شطرنج ایسوسی ایشن کے تعاون سے اور شطرنج فیڈریشن آف پاکستان (CFP) کی نگرانی میں کیا گیا۔اس چمپئن شپ میں کثیر تعدادمیں مرد خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔شطرنج کے اس ایونٹ میں خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع سے بہترین کھلاڑیوں سمیت مجموعی طور پر 40 شرکاءنے اس ٹورنامنٹ میں بھر پور حصہ لیا، جو خطے میں شطرنج میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔
اس چمپئن شپ میں خیبر پختونخواسے تعلق رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑی سلمان علی خان نے چمپئن ٹرافی حاصل کی،جبکہ سلیم احمد نے دوسری ،ایمل صافی،نے تیسری،ڈاکٹر شاہ جہاںنے چوتھی،شہزادہ خرم نے پانچویں نمبر آئے ۔شطرنج ٹورنامنٹ کے.
اختتامی تقریب کے دوران مہمان خصوصی عمر خان نے صوبے میں چیس کے فروغ کیلئے رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی کاوشوں کو سراہا اور کہاکہ شطرنج کو فروغ دینے کےلئے آنے والے شطرنج ٹورنامنٹس میں آر ایم آئی (RMI )طلباء کے لئے مفت رجسٹریشن کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ آر ایم آئی کی انتظامیہ نے خیبر پختونخوا شطرنج ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر شطرنج کے فروغ کے لئے مکمل تعاون کا وعدہ کیاجس سے یقیناً خطے میں شطرنج کھیل کوترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔