سوشل میڈیا پرانفلوئنسر : اب نوجوان خلاباز بننے کی بجائے یوٹیوبر بننا چاہتے ہیں: سروے

نوجوان کے لیے آج کل سب سے زیادہ پسندیدہ کیرئیر سوشل میڈیا پرانفلوئنسر بننا ہے۔ لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہے، اس راہ میں تنخواہ میں فرق، کام کی تھکاوٹ، غیر یقینی صورت حال اور بہت کچھ ہے۔

یہ مضمون دی کنورسیشن پر شائع ہوا تھا اور کریئٹو کامن لائسنس کے تحت اسے دوبارہ شائع کیا جا رہا ہے۔ اس مضمون کی مصنفہ نینا ولمنٹ یونیورسٹی آف یارک میں ریسرچ ایسوسی ایٹ ہیں۔

سنہ 2019 میں کیے گئے ایک عوامی سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ بچے خلا باز بننے کی بجائے یوٹیوبر بننا چاہتے ہیں۔

اس سروے کے نتائج سے میڈیا میں ‘آج کل کے بچے’ کے عنوان سے بہت سی شہ سرخیاں بنیں۔ لیکن اس میں حیرت کی بات نہیں ہے کہ برطانیہ میں 13 لاکھ نوجوان سوشل میڈیا پر مختلف نوعیت کا مواد تیار کر کے آمدنی کمانا چاہتے ہیں۔